Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72535
Published : 8/4/2015 13:49

سلامتی کونسل کی جانب سے بوکوحرام کے حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے مشرقی نائیجیریا میں کئے جانے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
نیو یارک سے شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کے روز نائیجیریا اور چاڈ میں بوکوحرام کے دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور افریقہ کے مغربی اور وسطی ممالک سے دہشتگردی کے مقابلے کے لئے مشترکہ اسٹریٹیجی اپنانے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن پندرہ ممالک نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن پندرہ ممالک شمال مشرقی چاڈ اور نائجیریا میں ہونے والے حملوں منجملہ پانچ اپریل کو نائجیریا کے صوبے بورنو اور تین اپریل کو چاڈ کے علاقے نچوکو تلیا میں کۓ جانے والے بوکو حرام کےحملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں مزید آیا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ اکوواس (Ecowas) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اس تنظیم اور اکاس تنظیم کے ارکین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بوکوحرام کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کےلۓ‎ مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21