Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72536
Published : 8/4/2015 13:51

یمن میں قیام امن کے لیے ایران و ترکی کا تعاون

صدر مملکت کے دفتر میں سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے ایران، ترکی اور عرب ممالک کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے-
ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر میں سیاسی شعبے کے سربراہ حمید ابوطالبی نے منگل کو ترک صدر رجب طیب اردوغان کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، ترکی اور عرب ملکوں کے درمیاں تعاون میں توسیع آئے گی- انہوں نے کہا ہے کہ اس سے علاقے کی مسلم قوموں کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت ملے گی بالخصوص یمن میں امن و استحکام قائم کرنے کا موقع ملے گا- ابو طالبی نے اپنے ٹوئیٹر صفحے پر لکھا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عھد کے حالیہ دورہ انقرہ اور تہران میں ترکی اور ایران کے صدور کی ملاقات میں علاقے کی سیکورٹی اور یمن کے حالات پر خاص طور سے گفتگو ہوئی ہے- ایوان صدر میں سیاسی شعبے کے سربراہ نے لکھا ہے کہ منگل کو صدر روحانی اور ترک صدر اردوغان نے یمن میں فوری جنگ بندی، یمن کے گروہوں اور سیاسی پارٹیوں کے مذاکرات اور کسی غیر جانبدار ملک میں مذاکرات کے آغاز پر تاکید کی ہے- انہوں نے لکھا ہے کہ ترک صدر نے علاقے میں امن و ثبات قائم کرنے میں ایران کے بنیادی کردار اور ایران کی سفارتی توانائیوں کو سراہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20