پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72538
تاریخ انتشار : 8/4/2015 13:58
تعداد بازدید : 17

ایران کی قدرتی گیس کی برآمدات میں اضافہ

ایران کی قومی گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران کی گیس کی برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے-
ایران کے نائب وزیر پٹرولیم اور قومی گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر حمید رضا عراقی نے پٹرولیم اور انرجی نیوز نیٹ ورک شانا سے گفتگو میں کہا ہے دو ہزار تیرہ کی نسبت دو ہزار چودہ میں ایران کی قدرتی گیس کی برآمدات میں ایک ارب مکعب میٹر کا اضافہ ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ یہ آٹھ فیصد اضافہ ہے- حمید رضا عراقی نے کہا کہ ایران کی گیس برآمدات، گیس کی درآمدات سے ڈھائی ارب مکعب میٹر زیادہ ہیں اور اس طرح ایران کی قدرتی گیس کی برآمدات میں توازن قائم ہو گیا ہے- گیس کی برآمدات پر چھٹے ترقیاتی منصوبے میں تاکید کی گئی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے ملکوں کے علاوہ ایران یورپ کو بھی گیس برآمد کر سکتا ہے- ایران کے پاس روس کے بعد دنیا میں قدرتی گیس کے سب سے بڑے ذخائر ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :