Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72585
Published : 9/4/2015 21:22

شاہ سلمان کی مخالفت پر سعودی شہزادے نظر بند

آل سعود کے کئی شہزادوں کو سعودی بادشاہ ملک سلمان پر تنقید کے باعث نظر بند کردیا گیا ہے- المنار ٹی وی چینل نے آج بروز جمعرات رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعھد اور وزیر داخلہ محمد بن نائف نے سات شہزادوں کو نظر بند کردیا ہے- المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سات سعودی شہزادوں کی نظر بندی کی وجہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی خارجہ پالیسی بالخصوص یمن پر ان کے حملے پر تنقید ہے- المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمراں خاندان آل سعود کے درمیان اقتدار کے لئے جاری رسہ کشی ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ سلمان کے قریبی نوجوان شہزادوں نے اقتدار کے نشے میں، یمن پر حملہ کیا ہے تاکہ اپنے حریفوں کو دیوار سے لگا کر اپنے لئے شاہی تخت و تاج کی ضمانت حاصل کریں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18