Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72590
Published : 9/4/2015 21:34

یمن: عتق شہر پر انصاراللہ کا قبضہ

یمن کی تحریک انصاراللہ اور فوج نے صوبۂ شبوۃ کے صدر مقام عتق پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے- آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ شبوہ کے صدر مقام "عتق" شہر کا کنٹرول یمن کی فوج اور تحریک انصاراللہ نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے - یمن پریس کی ویب سائٹ نے آج صبح خبر دی تھی کہ عتق شہر پر انصاراللہ کا مکمل قبضہ ہونے کو ہے اور صرف چند افراد ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ انصاراللہ کا مقابلہ کر رہے ہیں - یمن کے فوجی اور انصاراللہ کے افراد کسی طرح کی رکاوٹ کے بغیر شہر عتق کے مغرب میں آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پہاڑ "السوداء" تک پہنچ گۓ تھے اور گزشتہ شب اس شہر کے بہت سے حصوں پر فوج کا قبضہ ہو گیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22