Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72611
Published : 10/4/2015 21:11

سعودی ناظم الامور, وزارت خارجہ میں طلب

تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا-
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملوں کے ترجمان احمد العسیری کے اس بیان پر شدید احتجاج کیا ہے کہ جس میں انھوں نے ایران پر یمنی عوام کو نقصان پہنچانے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنے کے لئے عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے جوانوں کو ٹریننگ دینے کا الزام لگایا ہے- ایران کی وزارت خارجہ نے بدھ کی شام تہران میں سعودی سفیر کو طلب کرکے احمد العسیری کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا اور تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران، یمن کے حالات اور مسائل کو اس ملک کا داخلی مسئلہ سمجھتا ہے اور اس ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کسی بھی طرح کی طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی راہ حل پر تاکید کرتا ہے- سعودی عرب کی جانب سے ایران پر یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام ایک ایسے وقت لگایا جارہا ہے کہ آل سعود حکومت دو ہفتوں سے یمن میں کھلی جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے کہ جس کے دوران یمن نہتے اور بے گناہ عوام کو صرف اس لئے خاک و خوں غلطاں کیا جارہا ہے کہ انہوں نے سعودی گماشتوں کو اقتدار سے بے دخل کردیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21