پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 72613
تاریخ انتشار : 10/4/2015 21:15
تعداد بازدید : 18

دہشتگردوں کی فائرنگ، دو ایرانیوں کی شہادتدہشتگردوں کی فائرنگ، دو ایرانیوں کی شہادت

پاکستان کی سرحد سے ملے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع علاقے مہرستان میں، مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ میں دو ایرانی شہید ہوگئے-
مہرستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی مواصلات سے وابستہ سپاہ پاسداران کے یہ دونوں کارکن، اپنا کام کرکے واپس لوٹ رہے تھے کہ دہشتگردوں نے انھیں اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں یہ دونوں کارکن موقع پر ہی شہید ہوگئے- دو روز قبل بھی صوبے سیستان و بلوچستان میں، پاکستان کی سرحد سے ملے ایک علاقے میں مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایران کے آٹھ سرحدی محافظین کو شہید کردیا تھا- بتایا جاتا ہے کہ یہ مسلح دہشتگرد، حملہ کرکے پاکستان فرار ہوگئے- عام طور پر مسلح دہشت گرد عناصر پاکستانی سرزمین سے ایرانی علاقوں میں آکر حملے کرتے ہیں اور دوبارہ پاکستانی علاقے میں جاکر روپوش ہوجاتے ہیں- حال میں ایک اعلی ایرانی سیکورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ ان دہشت گردوں نے پاکستان کے علاقے تربت میں اپنے اڈے قا‏ئم کر رکھے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :