Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72614
Published : 10/4/2015 21:20

امیر قطر سعودی عرب کے دورے پر

قطر کے امیر اچانک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں سعودی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی جمعرات کو اچانک ریاض پہنچے اور سعودی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی- سعودی ولیعھد کے جانشین محمد بن نائف بن عبدالعزیز، وزیردفاع محمد بن سلمان بن عبدالعزیز، خفیہ ادارے کے سربراہ خالد بن الحمیدان نے ریاض ایئر پورٹ پر امیر قطر کا استقبال کیا- سعودی خبر رساں ایجنسی نے امیر قطر کے اس اچانک دورے کے مقاصد اور اس کے وقت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے- امیر قطر کا دورہ سعودی عرب یمن پر سعودی عرب کے حملے کے بعد خلیج فارس کے کسی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی تنازعہ کے علاوہ بعض علاقائی مسائل میں اگرچہ اختلافات پائے جاتے ہیں تاہم شام میں سرگرم تکفیری دہشت گرد عناصر کی مدد و حمایت میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہے ہیں- بتایا جاتا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت میں بھی دوحہ اور ریاض کے درمیان مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18