Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72616
Published : 10/4/2015 21:38

صوبہ الانبار، صلاح الدین سے پہلے آزاد ہوگا

عراق کے نائب وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار صوبہ صلاح الدین سے پہلے آزاد ہوگا- براثا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے نائب وزیر اعظم بھاء الاعرجی نے اعلان کیا ہے کہ کچھ و جوہات کے باعث صوبہ الانبار، صوبہ صلاح الدین سے پہلے داعش دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد ہو جائے گا- الاعرجی نے ان دلائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ دیالہ اور صلاح الدین میں مسلسل کامیابی کے بعد فوج کے حوصلے بڑھے ہیں اور اس کے مقابلے میں دہشتگردوں کی ہمت جواب دے رہی ہے- الاعرجی نے مزید کہا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ صوبہ الانبار کے قبائل ، فوج کے ساتھ اچھی طرح تعاون کر رہے ہیں اور تیسری وجہ یہ ہے کہ فوج کو بھی داعش کے خلاف جنگ میں بہت سے تجربات حاصل ہوئے ہیں- عراقی نائب وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رضاکار فورس نے بھی فوج کے ساتھ شامل ہو کر دہشتگردوں کو کچلنے کے لئے عسکری طاقت میں اضافہ کیا ہے- عراقی فوج اس وقت صوبہ نینوا کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور اس کے بعد صوبہ الانبار کو پوری طرح سے آزاد کرانے کے لئے کچہ کاروائیاں کرے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18