Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72618
Published : 10/4/2015 21:43

ایرانی فوجیوں پر حملے، پاکستان جوابدہ

سپاہ پاسداران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی فوجیوں پر حملے کے بار ے میں پاکستان کو جواب دینا ہو گا- بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو ایرانی فوجیوں پر حملے کے مسئلے کا سخت نوٹس لینا چاہیے- بریگیڈیر محمد پاک پور نے شہید جنرل صیاد شیرازی کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ چونکہ حالیہ حملہ پاکستان کی سرزمیں سے ہوا ہے لھذا پاکستان کو اس بارے میں جواب دینا پڑے گا- انہوں نے کہا پاکستان کے اندر سے ایران کے سرحدی فوجیوں پر حملہ ہوا ہے لھذا اس مسئلے کا بھر پور طرح سے جائزہ لیا جائے- واضح رہے کہ دہشتگردوں نے گذشتہ پیر کو ایران اور پاکستان سرحد کے بفر زون میں ایرانی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی جس میں آٹھ سرحدی فوجی شہید ہو گئے تھے- یہ واقعہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستاں کے نگور اور جکی گور علاقے کے قریب پیش آیا- حملہ آور دہشت گردی کی کارروائی انجام دینے کے بعد پاکستان بھاگ گئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24