Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72700
Published : 11/4/2015 20:52

وزیردفاع کی خودپسندی آل سعود کی تشویش کا باعث

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور یمن پر دس جارح ممالک کے اتحاد کے فوجی کمانڈر" شہزادہ محمد بن سلمان" کے اندر پیدا ہونے والی خود پسندی اور غرور آل سعود کے لئے تشویش کا باعث بن گیا ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معروف سعودی بلاگر "مجتھد" نے جو آل سعود کے اندر کی خبریں باہر لانے کے باعث بعض لوگوں کی نظروں میں شاہی خاندان کا ایک فرد سمجھے جاتے ہیں، انکشاف کیا ہے کہ بحیثیت وزیر دفاع "شہزادہ محمد بن سلمان" کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے اور وہ کسی بھی میدان میں مہارت نہیں رکھتے- ان کی عمر صرف تیس سال ہے اور اس کی وجہ سے ان میں فوج اور وزارت دفاع میں حساس عہدوں کے لئے مناسب افراد کا انتخاب کرنے کی صلاحیت نہ ہونا فطری امر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق "شہزادہ محمد بن سلمان" اپنی نا تجربہ کاری کی بنا پر وزارت دفاع اور فوج کے اعلی عہدیداروں کا انتخاب اپنی دوستی اور جان پہچان کی بنیاد پر کیا ہے- مجتھد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی خاندان کے سمجھدار افراد کا خیال ہے کہ وزیردفاع کے ناز و نعمت میں پروان چڑھنے کے باعث پورا خاندان اور سعودی عرب ان کے ناتجربہ کاری اور اناڑی پن کی بھینٹ چڑھ رہا ہے کیونکہ وہ اپنے فیصلوں کے انجام کے بارے میں نہیں سوچتے- اس سعودی بلاگر نے کہا کہ شہزادے کا اصلی مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ان کے پاس طاقت و اقتدار ہے بلکہ ان کا مسئلہ ان کی خود شیفتگی و خود پسندی ہے بے جاغرور ہے- وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب سے زیادہ جانتے ہیں- سعودی عرب کے حکمراں خاندان کا خیال ہے کہ محمد بن سلمان اتنا زیادہ خود شیفتہ اور مغرور ہے کہ اگر اسے متعب بن عبداللہ، محمد، بن نائف یا مقرن بن عبدالعزیز کی مانند کسی کو اس کے عہدے سے برطرف کرنے کے لئے اپنے باپ کی مہر کا بھی استعمال کرنا پڑے تو وہ ذرہ برابر دریغ نہیں کریگا - محمد بن نائف کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ باوجود اس کے کہ وہ محمد بن سلمان سے عمر میں بیس سال بڑے ہیں لیکن وہ ان کی بہت چاپلوسی کرتے ہیں کہ کہیں وہ انھیں اچانک ان کے عہدے سے برخاست نہ کردیا جائے- یمن پر جارحیت کے حوالے سے سعودی عرب کے وزیر دفاع کی نا تجربہ کاری کو دیکھتے ہوئے اس کے اتحادی ممالک کے روئیے میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے - مصر نے یمن زمینی حملے کے سلسلے اپنے ماضی کو دیکھتے ہوئے پسپائی اختیار کرلی ہے جبکہ پاکستان جیسے ملک نے یمن کی جنگ میں اپنی فوج کو جھونکنے سے صاف انکار کردیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20