Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72701
Published : 11/4/2015 20:57

عراق: آیت اللہ شہید باقرالصدر کی 35 ویں برسی

عراقی عوام نے صدام حکومت کے زوال کی سالگرہ کے موقع پر مرجع تقلید اور عظیم مفکر آیت اللہ سید محمد باقرالصدر کی شہادت کی پینتیسویں برسی منائی اور اسی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں عراق کے مختلف سیاسی حکام، علما اور دینی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی- العالم نیوز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمد باقرالصدر کی برسی کے پروگرام میں عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر صدام نے آیت اللہ سید محمد باقرالصدر اور ان کی خواہر بنت الہدی کو شہید کرکے اپنے جرائم اور مظالم کی انتہا کردی اور اس وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرکے صدام نے اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھود لی اور عراقی عوام پر مظالم کا سلسلہ خود ہی اختتام کو پہنچایا- اس موقع پر عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی کہا کہ شہید آیت اللہ سید محمد باقرالصدر ، صدام کے خلاف اسلامی تحریک چلانے میں کامیاب رہے- اور انہوں نے اپنے خون اور شہادت سے عراق سے صدام کی بساط لپیٹ دی- عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنی تقریر میں عراق کے اقتدار اعلی اور عوامی رضاکاروں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سخت خبردار کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ عوامی رضاکار ہی، آیت اللہ سید محمد باقرالصدر کی تحریک کو آگے بڑھانے والے رہے ہیں اور وہی ہیں جو عراق پر ہونے والے حملوں کے مقابلے میں بھی آکھڑے ہوئے- حیدرالعبادی نے کہا کہ متحدہ عراق اور قومی اقتدار اعلی کے دائرے میں وہ، تمام عراقی جوانوں کی حمایت کرتے ہیں- انھوں نے کہا کہ وہ اعلانیہ طور پر یہ بات کہتے ہیں کہ عراق میں عوامی رضاکاروں میں مختلف مذاہب کے افراد منجملہ شیعہ، سنّی، ایزدی، عیسائی اور ترکمن سمیت مختلف دیگر مذاہب کے افراد شامل ہیں اور عوامی رضاکاروں کی اس تنظیم کے لئے ان کی حمایت، بدستور جاری رہے گی-آیت اللہ سید محمد باقرالصدر کو، جو اپنے علمی مقام کے علاوہ بعثی مخالف مواقف اور روشن خیال ہونے کے اعتبار سے بھی بہت زیادہ مشہور و معروف تھے، صدام کے آلہ کاروں نے بعث پارٹی میں شمولیت کے خلاف فتوی جاری کرنے کی بناء پر ان کی ہمشیرہ بنت الہدی کے ہمراہ، شہید کردیا تھا- سرانجام آیت اللہ سید محمد باقرالصدر کو پھانسی دیئے جانے کے تیس برس بعد ان کی شہادت کے موقع پر صدام حکومت کا تختہ پلٹا اور عراق کے حالات تبدیل ہوئے اور شہید سید محمد باقرالصدر کے افکار عراقی عوام میں اتحاد و یکجہتی کا باعث بنے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20