Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 72702
Published : 11/4/2015 21:1

یمن پر سعودی فضائی حملے بدستور جاری

یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت سترہویں روز میں داخل ہو گئی ہے- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری کی- اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صنعا شہر میں ایک ایئربیس کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی یمن میں واقع صوبۂ جوف پر بھی بمباری کی- مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے عدن شہر کے مختلف علاقوں منجملہ ایک اسٹیڈیم اور متعدد چوکیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- سعودی عرب نے چھبیس مارچ سے یمن پر اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا- یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں تقریبا نو سو افراد جاں بحق اور ایک ہزار سات سو سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15