Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74156
Published : 5/5/2015 13:3

پوری دنیا کی نیابت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کا ملک پوری دنیا کی نیابت میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور تکفیریوں کے خلاف لڑ رہا ہے- شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے کہا کہ شام دہشت گردی، انتہاپسندی اور تکفیریوں کے مقابل دفاع کی فرنٹ لائن پر ہے- انھوں نے کہا کہ شامی عوام شگاف، تفرقے اور تقسیم کی منطق کے مخالف ہیں اور سازشیں کرنے والے شام کو، کمزور اور تقسیم کرنے کی فضول کوششیں کر رہے ہیں کہ جو چار سال پہلے سے لے کر اب تک بدستور مزاحمت اور استقامت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس نے شکست کی منطق کو رد کر دیا ہے- انھوں نے کہا کہ وہ شام اور شامی عوام کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں کر سکے ہیں- بشار جعفری نے شامی گروہوں کے درمیان ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان ایک مشترکہ ورکنگ ڈاکومنٹ پر اتفاق ہوا کہ جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی لیکن بعض فریق اس سے ناخوش ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بحران شام کا سیاسی حل نہیں چاہتے ہیں- انھوں نے کہا کہ اس مخالفت کے ساتھ ہی ساتھ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ زرخرید ایجنٹوں نے ادلب اور جسرالشغور پر دھاوا بول دیا اور انھوں نے ان علاقوں کے نہتے عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12