Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74157
Published : 5/5/2015 13:6

شام: مختلف علاقوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شام کے صوبوں دمشق، حلب، ادلب اور دیرالزور میں اڑتالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی دمشق، ادلب، حلب اور دیرالزور صوبوں میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں- اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں اڑتالیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ کئی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا- عینی شاہدین کے مطابق اس وقت صوبہ دیرالزور کے علاقے الرشدیہ میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی کے آثار نظر آرہے ہیں- شامی فوج نے دمشق کے نواح میں واقع زبدین گاؤں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے- شامی میڈیا کے مطابق دمشق کے شہر داریا میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے- دوسری جانب شام کے جنگی طیاروں نے حمص کے نواح میں داعش کی گاڑیوں پر بمباری کر کے انھیں ان میں سوار افراد کے ہمراہ تباہ کر دیا- شام کے ٹی وی چینل الاخباریہ نے بھی اپنے نامہ نگار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی فضائیہ نے حمص کے نواح میں جبل شاعر، الہنداوی اور منوخ کے علاقوں میں داعش کی کئی گاڑیوں کو ان میں سوار افراد کے ہمراہ تباہ کر دیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15