Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74158
Published : 5/5/2015 13:8

ایران کا مقصد، علاقے میں امن کا قیام: مرتضی سرمدی

ایران کے نائب وزیر خارجہ مرتضی سرمدی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا مقصد پرامن راستوں اور مذاکرات کے ذریعے علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے- مرتضی سرمدی نے پیر کے روز تہران میں پولینڈ کی نائب وزیر خارجہ کاتاژینا کاسپرچیک سے ملاقات میں مشرق وسطی کے علاقے کے پیچیدہ اور سخت حالات کی وضاحت کی- انھوں نے ایران اور پولینڈ کے اچھے اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کی تاریخ میں منفی نقطہ نہ ہونے کو تہران اور وارسا کے درمیان نئے تعلقات کے خطوط وضع کرنے کے لیے اہم قرار دیا- مرتضی سرمدی نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، پارلیمانی، علمی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کیا- پولینڈ کی نائب وزیر خارجہ کاتاژینا کاسپرچیک نے بھی ایران اور پولینڈ کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پولینڈ کے تاجر اور سرمایہ دار ایران کو سرمایہ کاری کے لیے اہم اور استحکام کا حامل قرار دیتے ہیں- انھوں نے اسی طرح بحران یمن سمیت اہم علاقائی بحرانوں کی پیچیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یمن کے بحران سے باہر نکلنے کے لیے سیاسی راہ حل پر زور دیا- واضح رہے کہ پولینڈ کی نائب وزیر خارجہ اس ملک کے تاجروں اور سرمایہ داروں پر مشتمل ایک بڑے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16