Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74170
Published : 5/5/2015 19:47

یمنی قبائل کا سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر حملہ

یمن کے قبائل نے سعودی عرب میں پانچ فوجی اڈوں پر حملہ کرکے متعدد سعودی فوجیوں کو قیدی بنا لیا۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قبائلی فورس نے سعودی عرب میں اس ملک کے فوجی اڈوں پر حملہ کر کے متعدد فوجی اڈوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ یمن کے قبائلی عوام نے اس کاروائی میں نجران کے الحلقہ، التبح اور دیگر تین اڈوں پر جو جازان فوجی اڈوں کے نام سے معروف ہیں، حملہ کر دیا اور متعدد سعودی فوجیوں کو قیدی بنا لیا۔ یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قبائل نے اسی طرح اس کارروائی میں سعودی فوجیوں کو اس علاقے سے پیچھے دھکیل دیا اور ان کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پھر کسی جانی نقصان کے بغیر اپنے ٹھکانوں کی جانب لوٹ آئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15