Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74172
Published : 5/5/2015 20:9

یمنی فورسز کا سعودی فوجی اڈوں پر قبضہ

یمن کی قبائلی فورس نے سعودی عرب کے اندر اس کے پانچ فوجی اڈوں پر قبضہ کر لیا ہے- المنار ٹی وی چینل نے یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے الملاحیط کے قریب پانچ سعودی فوجی اڈوں پر قبضہ کر کے کئی سعودی فوجیوں کو قیدی بنا لیا- لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی قبائل نے یمن میں غذائی اشیا لے جانے والے دو ٹرکوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کے جواب میں سعودی عرب کے علاقوں جازان اور نجران پر حملہ کیا- دوسری جانب عوامی تحریک انصار اللہ اور عوامی فورس نے پیر کے روز سعودی عرب کے سمندری حملے کو ناکام بناتے ہوئے اس کی ایک کشتی پر قبضہ کر لیا اور اس میں سوار تمام افراد کو قیدی بنا لیا ہے- دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے مسلسل حملوں کے باوجود یمن کی فوج نے عوامی فورس کی مدد سے عدن میں واقع دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ایک اہم گڑھ التوافی کے نوے فیصد حصے پر کٹرول حاصل کر لیا ہے- المیادین اور المنار ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے علاقے وادی عبیدہ میں القاعدہ اور داعش کے جنگجوؤں کے لیے ہلکے اور نیم بھاری ہتھیار گرائے ہیں- جبکہ سعودی عرب کے فوجیوں نے پیر کی رات یمن کے سرحدی علاقوں المنزالہ، الملاحیط، المدافن اور المزرق پر تقریبا پچاس راکٹ اور گولے فائر کیے ہیں- المیادین نے یہ بھی رپورٹ دی ہے کہ سینیگال کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سینیگال یمن کے خلاف جنگ میں شرکت کے لیے اپنے اکیس سو فوجی سعودی عرب بھیجے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15