Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74173
Published : 5/5/2015 20:12

ایرانی وارننگ، امریکی ڈسٹرائر نے راستہ بدل لیا

اسلامی جمہوریہ ایران کا بحری بیڑا خلیج عدن میں پوری طاقت کے ساتھ موجود ہے- امریکی طیارے اور جنگی بحری جہاز اس کے قریب ہونا چاہتے تھے لیکن وارننگ کے بعد انھوں نے اپنا راستہ بدل لیا- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران خلیج عدن میں امریکہ کے جاسوس طیاروں اور جنگی بحری جہازوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری بیڑے کے قریب دیکھا گیا- پیر کے دن امریکہ کے پی تھری سی نامی دو جاسوس طیارے اور ڈی ڈی جی ایٹی ون ڈسٹرائر اسلامی جمہوریہ ایران کے بحری بیڑے سے پانچ میل کے اسٹینڈرڈ فاصلے کی خلاف ورزی کرنا چاہتے تھے لیکن ان کو ایرانی بحری بیڑے کی جانب سے وارننگ دی گئی جس کے فورا بعد انھوں نے اپنا راستہ بدل لیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22