Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74174
Published : 5/5/2015 20:14

عراق کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے: ابراہیم جعفری

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ ہمارا ملک مکمل ارضی حاکمیت کا حامل ہے اور ہم کسی بھی صورت تقسیم کو قبول نہیں کریں گے- عراقی نیوز ایجنسی السومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے پیر کے روز بغداد میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر زیگارتو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اپنے ملک کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف عراقی عوام کو حاصل ہے اور وہی یہ فیصلہ کریں گے کہ کس چیز کو تسلیم کریں اور کس چیز کو مسترد کر دیں اور وہ کبھی عراق کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے کے لئے سخت چینلج درپیش ہے اور امید ہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی مدد و حمایت حاصل ہو گی۔ ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر زیگارتو نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک صرف داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا خواہاں نہیں ہے بلکہ مستقبل میں عراق کی تعمیر نو میں بھی مدد کرنا چاہتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17