Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74181
Published : 6/5/2015 11:26

ولادت امیرالمومنین ؑ: قیدیوں کی سزائیں معاف

امیر المومنین حضرت علی کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد قیدیوں کی سزائیں معاف یا ان میں کمی کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے-
ولایت پورٹل:
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ایسے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی کی درخواست کی تھی جن کو دو مئی دو ہزار پندرہ تک سزا سنائی جا چکی تھی اور یہ تشخیص دی گئی تھی کہ یہ قیدی معافی یا سزا میں کمی کے مستحق ہیں- رہبر انقلاب انقلاب اسلامی سید علی خامنہ نے آیت اللہ آملی لاریجانی کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان قیدیوں کی سزائیں معاف یا کم کر دی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10