Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74241
Published : 6/5/2015 21:47

سعودی عرب میں انسانی حقوق کا مسئلہ ہولناک ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کا مسئلہ ہولناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز ایک بیان میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے کے سو دنوں بعد انسانی حقوق کے مسئلے میں سعودی عرب کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض نے انسانی حقوق کی ہولناک صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے پروگرام کے ڈائیریکٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے انسانی حقوق کی ہولناک صورتحال کو بہتر بنانے کے بجائے، مخالفین اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کو کچلنے کا اقدام کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بیان، سعودی عرب میں فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی فرانس کی برانچ نے جمعرات کو "رائف بدوی" کی حمایت میں ایک مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ رائف بدوی سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور بلاگر ہیں جنہیں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارے جانے کی سزا سنائی گئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11