يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 74250
تاریخ انتشار : 8/5/2015 15:4
تعداد بازدید : 21

یمن: سعودی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا

یمن میں سعودی عرب کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے-
یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے جمعرات کو سعودی فوج کا ایک جنگی ہیلی کا پٹر مار گرایا- رپورٹ کے مطابق عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے اس جنگی ہیلی کاپٹر کو ،شمالی یمن میں واقع صعدہ کے البقع علاقے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی اور وہ گر کر تباہ ہو گیا- المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ آور ہیلی کاپٹر جارح سعودی فوجیوں کو شیلٹر فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے گھروں پر بم برسا رہا تھا- یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت میں اب تک تین ہزار پانچ سو افراد شہید اور چھ ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں- ماہرین کا خیال ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے اور عوام کے محاصرے، غزہ کے باشندوں کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے جرائم جیسے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :