Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74251
Published : 8/5/2015 15:8

اقوام متحدہ: یمن میں خراب انسانی صورت حال پر تشویش

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے یمن میں انسانی حقوق کی خراب صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے اس ملک میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے- المادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان فرحان حق نے یمن بالخصوص عدن اور صعدہ میں خراب انسانی صورت حال پر خبردار کیا ہے- فرحان حق نے یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مکمل جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان ضرور ہونا چاہئے- انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق کوارڈینیٹر نے یمن میں انسانی امداد پہنچانے کے لئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی ہے- انھوں نے خاص طور پر صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے- اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ ایندھن اور دوسری اشیاء پہنچانے کے لئے یمن کی بندرگاہوں کو بھی کھلنا چاہئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22