Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74252
Published : 8/5/2015 15:20

یمن: التواہی القاعدہ کے دہشتگردوں سے آزاد

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ انصاراللہ کے جوانوں نے التواہی کے باشندوں کی مدد سے اس علاقے کو دہشتگرد گروہ القاعدہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد عبدالسلام نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ القاعدہ کے دہشتگردوں کو سعودی عرب اور امریکہ کی فضائی مدد حاصل تھی لیکن اس کے باوجود عوامی تحریک انصاراللہ نے یمنی فوج اور عوامی فورس کے تعاون سے التواہی کا علاقہ القاعدہ کے دہشتگردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔ محمد عبدالسلام نے مزید لکھا ہے کہ غیر ملکی جارحین اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود القاعدہ کی پیشقدمی کا باعث نہ بن سکے اور ان غیر ملکی اور ملکی قاتلوں اور پٹھوؤں کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ وہ یمن کو اپنا اڈا نہیں بنا سکتے ہیں۔ محمد عبدالسلام نے اس بات کو بھی بیان کیا ہے کہ ان ظالموں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صعدہ اور ذمار شہر اور اس کے مضافات میں کم از کم اکیاون افراد کو شہید کر دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13