Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74254
Published : 8/5/2015 15:25

تہران: یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

یمن میں بے گناہوں کے قتل عام پر سعودی عرب کے خلاف تہران میں اسکول کے طلبا کے احتجاجی مظاہرے میں آل سعود کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق تہران کے طالب علموں نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آل سعود کے ہاتھوں یمن کے بچوں، عورتوں اور عوام کے قتل عام پر اپنی نفرت کا اظہار کیا- مظاہرے کے موقع پر جاری کئے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طلبہ تحریک ، آل سعود کو خبردار کرتی ہے اور اعلان کرتی ہے کہ اس وقت یمن شیطانوں اور مکاروں کا نشانہ بنا ہوا ہے اور یمن میں آگ لگائی گئی ہے جس کے شعلے جلد ہی خاندان آل سعود کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے- اس بیان میں آیا ہے کہ یمن کی مومن قوم اپنی ایمانی طاقت اور اللہ تعالی کی مدد سے، جارحین کے مقابلے میں پوری طاقت سے ڈٹی رہے گی اور یمن کو جارحین کے قبرستان میں تبدیل کردے گی -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14