Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74318
Published : 9/5/2015 20:51

سعودی جارحیت کے مقابلے میں استقامت پرتاکید

یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعے کے روز کئے جانے والے مظاہرے کے شرکاء نے آل سعود کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ آل سعود کی جارحیت کے مقابلے میں استقامت جاری رہے گی- العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعے کے روز آل سعود خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں یمنی شہریوں نے شرکت کی- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلےکارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آل سعود کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے- مظاہرین نے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے یمنی عوام کے خلاف آل سعود کے جرائم کی شدید مذمت کی- مظاہرین سے متعدد مقررین نے خطاب بھی کیا جنھوں نے یمن کے خلاف سعودی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ آل سعود کے خلاف یمنی عوام کی استقامت بدستور جاری رہے گی اور دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیئے کہ یمن میں ان کے عزا‏ئم کبھی پورے نہیں ہوں گے- مقرّرین نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعائیں بھی کیں- مظاہرین نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ ساتھ یمن کے عوامی انقلاب کی حمایت اور آل سعود کے مخالفت میں نعرے لگائے اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ یمنی عوام کو ہرگز شکست نہیں ہوگی اور دشمنوں کو کبھی کامیابی نہیں مل سکے گی- مظاہرین نے یمنی عوام اور مساجد اور یمن کی بنیادی تنصیبات پر حملے بند اور یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا- بتایا جاتا ہے کہ صنعا میں کئے جانے والے اس مظاہرے میں شرکت کے لئے یمن کے مختلف علاقوں سے عوام، صنعا پہنچے تھے- صنعا میں وسیع پیمانے پر کئے جانے والے مظاہرے میں مختلف صوبوں سے عوام، ایسی حالت میں صنعا پہنچے کہ یمن میں اس وقت ٹرانسپورٹ کا عمل کافی مسائل سے دوچار ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15