Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74320
Published : 10/5/2015 8:37

یمن پر حملہ: مقاصد کے حصول میں آل سعود کی ناکامی

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کے حملوں کو آل سعود کی ناکامی کا مظہر قرار دیا ہے- یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمن کے غیر فوجی علاقوں پر سعودی عرب کا حملہ، اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوجانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے- عوامی تحریک انصاراللہ کے ایک رہنما ضیف اللہ الشامی نے جمعے کے روز یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن پر حملے میں آل سعود کا جنون، اس کی ناکامی کا مظہر ہے جو یمنی عوام کے مقابلے میں اس کی بوکھلاہٹ کو بھی ثابت کرتا ہے- ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمن میں آل سعود کے جنگی طیاروں کی جانب سے تحریک انصاراللہ کے بانی سید بدرالدین الحوثی کے مقبرے کو نشانہ بنائے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، یمنی عوام کے مقابلے میں ملنے والی شکست و ناکامی کی بناء پر تلملا اٹھی ہے جو اب مزاروں تک کو نشانہ بنا رہی ہے- انھوں نے کہا کہ آل سعود حکومت، یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناکر ابتک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکی ہے اور رہائشی علاقوں، بنیادی تنصیبات، اسپتال اور ہوائی اڈّوں نیز مزاروں پر حملے، اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ آل سعود حکومت کو یہ جان لینا چاہیئے کہ بے گناہوں کے قتل عام سے یمنی عوام کا عزم و حوصلہ اور زیادہ مضبوط و مستحکم ہوگا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12