Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74321
Published : 10/5/2015 8:39

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی نشریات جام

سعودی مظالم کو بے نقاب کرنے والے المسیرہ ٹی وی چینل کی نشریات جام کردی گئیں۔ لبنان کی العھد نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ جمعے کو المسیرہ ٹی وی چینل کی ںشریات جام کردی گئیں- یمن کا المسیرہ ٹی وی چینل، سعودی جرائم اور یمن کے بے گناہ بچوں اور عورتوں کے قتل عام کے حوالے سے آل سعود کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ہی جنگ یمن کو کوریج دیتا ہے- سعودی حکومت کافی عرصے سے اس ٹی وی چینل کی نشریات کو جام کرنے کی کوشش کررہی ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق صعدہ کے ایک معروف صحافی حسن الشرقبی نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے کی فضاؤں میں متعدد سعودی جنگی جہازوں نے پروازیں انجام دیں اور ڈیڈلائن سے پہلے ہی صعدہ پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں- حسن الشرقی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی اتحاد نے صوبہ صعدہ کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں لیکن عوام نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں گے- درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ صعودی جنگی جہازوں نے جمعے کو شمالی یمن کے صوبہ جوف کے نواحی علاقے "رازح" کے مختلف حصوں پر نو بار حملے کئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15