Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74322
Published : 10/5/2015 8:41

عراق: دہشتگرد گروہ داعش کے متعدد عناصر ہلاک

عراق کی سیکورٹی فورسز نے جمعے کے دن صوبہ الانبار میں دہشت‍گرد گروہ داعش سے وابستہ سات عناصر کو ہلاک کر دیا- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسز نے جمعے کے دن صوبہ الانبار میں البغدادی اور جبہ کے درمیان واحد رابطہ پل کو دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے آپریشن میں اس گروہ کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- 
عراقی سیکورٹی فورسز نے اس آپریشن میں دہشتگرد گروہ داعش کی چار گاڑیاں بھی تباہ کر دی ہیں- اس کے علاوہ عراقی سیکورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے چار عناصر کی صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں گھس کر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے- اس سے قبل عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ عراق کی فوج دہشتگرد گروہ داعش سے موصل شہر آزاد کرانے کے لئے آمادہ ہے- عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے ملک کے فوجی داعش کے قبضے سے موصل کی آزادی کے سلسلے میں آپریشن شروع کرنے اور دہشتگردوں کو اس شہر سے نکال باہر کرنے کے لئے تیار ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11