Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74323
Published : 10/5/2015 8:43

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیابیاں

شامی فوج نے جمعے کے روز شہر حسکہ کے مشرقی علاقوں میں سات دیہاتوں اور فوجی مرکز کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا- موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اسی طرح شہر حسکہ کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس رپورٹ کےمطابق شامی فوج نے، دہشت گردوں کے خلاف حسکہ اور ہول کے درمیان واقع علاقے میں آپریشن کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ شامی فوج نے ایک اور کارروائی میں ہول علاقے کے قریب پٹرول کے اسٹریٹیجک مرکز پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج انتہائی پرعزم ہے اور وہ اپنے پختہ ارادوں کے ساتھ دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہے اور اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14