Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74324
Published : 10/5/2015 8:45

استنبول ایئرپورٹ کی چھت گر گئی، چار افراد زخمی

ترکی کے شہر استنبول کے ایئر پورٹ کی چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں تین سیکورٹی اہلکار جبکہ ایک مسافر شامل ہے۔ ترکی کے ٹی وی چینلوں نے بھی اس حادثے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تصاویر نشر کی ہیں۔ استنبول ایئرپورٹ ترکی کا سب سے پر ہجوم ایئر پورٹ ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17