Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74325
Published : 10/5/2015 8:47

ایران خطے کا سب سے زیادہ مستحکم ملک ہے: کاظم جلالی

یورپی پارلیمنٹ کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ نے خطے اور دنیا میں قیام امن کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے جانے کو ضروری قرار دیا ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ کاظم جلالی نے جمعے کے دن لگزمبرگ کے وزیر خارجہ ژان ایسلبورن کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران خطے کا سب سے زیادہ مستحکم ملک ہے اور ایران میں صحیح معنوں میں جمہوریت پائی جاتی ہے- اس لئے علاقے اور دنیا میں امن کے تحفظ کے لئے ایران کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے- کاظم جلالی نے مزید کہا کہ دہشتگردی سے مقابلے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں نمائشی اقدامات سے اجتناب کیا جانا چاہئے- کاظم جلالی نے مزید کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش نے بعض ممالک کی مالی حمایت اور ان کے تعاون کے ساتھ خطے کے نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ اقدامات انجام دیئے ہیں- کاظم جلالی نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران مذاکرات کے ذریعے حل ہونے کے قریب تھا لیکن سعودی عرب کی غیر قانونی فوجی کارروائی کی وجہ سے اتفاق رائے نہ ہو سکا اور یمن میں بحران پیدا ہو گیا- اس ملاقات میں لگزمبرگ کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور لگزمبرگ کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15