Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74326
Published : 10/5/2015 8:50

یمن کے لئے امداد کی ترسیل میں سعودی عرب رکاوٹ

سعودی عرب یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں انسان دوستانہ امداد پہنچنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے- لبنانی نیوز چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے لئے ارسال کی جانے والی غذائی اشیاء اور دواؤں کی امدادی کھیپوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے جس سے اس صوبے کی صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے اور انسانی المیہ رونما ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی طیارے، عالمی اداروں کی جانب سے ارسال کردہ غذائی اشیاء کے حامل ٹرکوں اور تیل کی گاڑیوں پر بھی میزائیلی حملے کر رہے ہیں۔ یمن کے صوبہ صعدہ میں سینکڑوں خاندان شدید محاصرے میں زندگی گذار رہے ہیں اور وہ سعودی عرب کے توسط سے شدید حملوں کی دھمکیاں ملنے کے بعد بھی اپنے گھروں کو چھوڑ کر نہیں جا رہے ہیں۔ یمن میں ایندھن کی شدید قلت کے باعث صعدہ کے نہتے عوام کی مدد کے لئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے اقدامات سست پڑ گئے ہیں یہاں تک کہ بعض بین الاقوامی تنظیموں نے اعلان کیا ہے اس صورتحال کے جاری رہنے سے وہ یمن میں سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح کو بھی صوبہ صعدہ کے مران علاقے پر سولہ بار ہوائی حملے کئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23