Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74373
Published : 10/5/2015 20:17

ایران کا امدادی جہاز آج یمن کے لئے روانہ ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کے ساتھ ایک بحری جہاز آج یمن کے لئے روانہ ہو رہا ہے- رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے یمن کے لئے روانہ ہونے والے بحری جہاز میں ڈھائی ہزار ٹن امدادی سامان ہے جس میں بارہ سو ٹن چاول، سات سو ٹن آٹا، چار سو ٹن ڈبہ بند غذائیں، پچاس ٹن دوائیں اور میڈیکل سامان، پچاس ٹن منیرل واٹر، دو ہزار کمبل، ایک ہزار خیمے اور کچن کے برتن نیز چولھے شامل ہیں- اس جہاز پر ساٹھ مسافر بھی ہیں جن میں پندرہ افراد کا تعلق میڈیکل عملے اور ہلال احمر کمیٹی سے ہے، جبکہ بیس صحافی اور امن پسند بین الاقوامی شخصیتیں، پانچ محافظ اور بیس دوسرے ملازمین ہیں- یہ امدادی جہاز اتوار کے روز سات بجے شام کو روانہ ہو رہا ہے- اس سفر میں ایک فرانسیسی، ایک جرمن اور پانچ امریکی امن پسند اور جنگ مخالف بین الاقوامی شخصیات موجود ہیں- امدادی جہاز ،ساحلی شہر بندرعباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے روانہ ہوگا اور بحیرہ عمان، بحر ہند، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب سے ہوتا ہوا بحیرہ احمر پہنچے گا اور یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر امدادی سامان اتارے گا- اس سے قبل اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران یمن کے لئے امدادی سامان کی تین کھپیں روانہ کر چکا ہے لیکن سعودی عرب کی رخنہ اندازی اور اس کے جنگی جہازوں کی دھمکی کے باعث امدادی سامان، یمن کے مظلوم اور نہتھے عوام تک نہیں پہنچ سکا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15