Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74374
Published : 10/5/2015 20:20

سعودی عرب: دو سرحدی علاقوں پر یمنی قبائل کا کنٹرول

سعودی عرب کے فوجیوں کے ساتھ یمنی قبائل کی جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یمنی قبائل نے سعودی عرب کے دو سرحدی علاقوں منجملہ ایک فوجی مرکز اور تویلق پہاڑی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے- المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ علاقے، یمن سے ملنے والی سعودی عرب کی سرحدوں پر واقع ہیں- یمنی قبائل نے ان علاقوں پر کنٹرول حاصل کرکے فوجی مرکز میں موجود سعودی عرب کے ہتھیاروں کو تباہ کردیا- ان علاقوں میں سعودی فوجیوں اور یمنی قبائل کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں- رپورٹ کے مطابق یمنی قبائل نے سعودی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا اور ان دونوں سرحدی علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا- دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کے روز صوبے صعدہ اور طلح کے مختلف علاقوں پر، کئی بار بمباری کی اور سعودی سرحدی توپ خانے سے، صعدہ کے مختلف علاقوں منجملہ شعارہ، المجدعہ، الحصامہ، النہضۃ اور الملاحیط میں یمنی شہریوں پر گولہ باری بھی کی گئی- سعودی فوج نے یمن کے سرحدی علاقے الحصامہ پر دس میزائیل داغے جس میں یمنی شہریوں کو خاصا نقصان پہنچا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14