Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74420
Published : 11/5/2015 15:46

اسرائیل میں اتھیوپیائی نژاد صیہونیوں کا مظاہرہ

صہیونی پولیس مقبوضہ فلسطین میں اتھیوپیائی نژادصیہونیوں کے مظاہرےکو کچلنے کے لئے خود کو تیار کررہی ہے۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں اتھیوپیائی نژاد صیہونی ایک بار پھر صہیونی حکومت کی نسلی امتیار کی پالیسیوں کےخلاف اتوار کی رات تل ابیب کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ گذشتہ ہفتے اتھیوپیائی نژاد صیہونیوں کے مظاہرے کو کچلنے کے لئے، پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اب ایک بار پھر اتھیوپیائی نژاد صیہونیوں کے مظاہرے کو کچلنے کے لئے اسرائیلی پولیس پوری طرح تیار ہے۔ اسرائیلی پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ مظاہرے میں تشدد کا امکان ہے اور سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو تل ابیب کے اہم علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔ صہیونی حکومت کو تشویش ہےکہ مظاہرین آیالون شاہراہ کو بندکرسکتے ہیں کیونکہ اس سے قبل کے مظاہرے میں بھی اتھیوپیائی نژاد صیہونی مظاہرین نے تل ابیب میں اس شاہراہ کو بند کردیا تھا۔ گذشتہ ہفتے تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے میں اتھیوپیائی نژاد صیہوینوں اور ان کے لیڈروں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17