Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74421
Published : 11/5/2015 15:50

ماسکو میں پوتین اور مرکل کی ملاقات

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتین سے یوکرین کے بحران پر بات چیت کی ہے۔ جرمن چانسلر نے جو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی غرض سے ماسکو کے دورے پر ہیں ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کی- واضح رہے کہ یوکرین کے بحران پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد جرمن چانسلر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور روسی صدر سے ان کی ملاقات انہی کوششوں کاحصہ ہے- بتایاجاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کرملین میں ہونےوالی ملاقات میں باہمی تعلقات اور تجارتی تعاون میں توسیع جیسے معاملات پر بھی بات چیت کی ہے- جرمنی روس کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے اور دونوں ملکوں کا تجارتی حجم سالانہ اسّی ارب ڈالر تھا لیکن روس کے خلاف مغرب کی پابندیوں کی وجہ سے ماسکو اور برلین کے تجارتی لین کے حجم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12