Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74422
Published : 11/5/2015 15:53

جنوبی افریقہ اورایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کے ساتھ تمام شعبوں خاص طورپر اقتصادی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایران کی آمادگی کا اعلان کیاہے- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز تہران میں جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ مائٹ انکوانا ماشابانہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا- وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں جو ایران اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ تعاون کے کمیشن کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد انجام پائی،دونوں ملکوں کے تعلقات کو تاریخی، دوستانہ اور اسٹریٹجک قرار دیا اور کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران اور جنوبی افریقہ تیل اور گیس، مالی اور بینکنگ کے امور اور توانائی کی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کر سکتے ہیں- جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ مائٹ انکوانا ماشابانہ نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات میں توسیع کو جنوبی افریقہ کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ ان کے دورہ تہران کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے راستے پر مضبوط اور قابل عمل قدم بڑھانا ہے- انھوں نے اسی طرح علاقے اور برا‏عظم افریقہ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ناموں سے مختلف دہشت گرد گروہ پائے جاتے ہیں لیکن جنوبی افریقہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا- جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے یمن کے بحران اور سعودی عرب کی فوجی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یمن کا بحران سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے اور فوجی اقدام ایک غلط طریفہ ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16