Saturday - 2018 August 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74436
Published : 11/5/2015 20:28

شامی فوج کا جسرالشغور پر کنٹرول

شامی فوج نے ترکی کی سرحد کے قریب واقع شہر جسرالشغور کے تمام اطرافی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا- العالم نیوز کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اتوار کے روز جسرالشغور کے مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑی کاروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد فوج نے تمام اطرافی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا- شام کے ایک فوجی ذریعے نے سرکاری نیوز ایجنسی سانا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوج نے جسرالشغور کے مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ فوج کی کاروائیوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں- شامی فوج نے اس علاقے میں ہسپتال پر دہشتگردوں کے حملے کو بھی ناکام بنا دیا ہے- اس ذریعے کے مطابق جسرالشغور کے علاقے میں شامی فوج نے دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے- شامی فوج نے اسی طرح جسرالشغور کے شمال مشرق اور شمال مغرب میں واقع علاقوں السکریہ، کنیسہ نخلہ اور عین السودہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا- شام کی فضائیہ نے بھی الجانودیہ میں النصرہ دہشتگرد گروہ کے اہم ٹھکانے کو تباہ کردیا- قابل ذکر ہے کہ الجانودیہ ہی، وہ علاقہ ہے جو ترکی سے دہشتگردوں کے لئے ہر طرح کی مدد پہنچنے کا ایک اہم راستہ شمار ہوتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 August 18