Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74437
Published : 11/5/2015 20:30

انڈونیشیا: تارکین وطن کی کشتی کو بچا لیا گیا

انڈونیشیا کے شمالی ساحلوں کے قریب سمندر میں پھنسی تارکین وطن کی کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے شمالی ساحلوں کے قریب سمندر میں پھنسی تارکین وطن کی ایک کشتی میں میانمار کی روہنگیا مسلمان برادری کے تقریباً چارسو انہتر افراد سوار تھے جنہیں بروقت کاروائی کرکے ڈوبنے سے بچالیا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر کئی خواتین اور بچے بھے سوار تھے اور انھیں اس وقت بچایا گیا جب یہ انڈونیشیا کے صوبے آچے کے ساحل سے کچھ دور پانی میں پھنس گئے تھے۔ یاد رہے کہ میانمار یا برما میں روہنگیا مسلمانوں کو ملک کا شہری تسلیم نہیں کیا جاتا اور حالیہ برسوں میں ہزارہا روہنگیا مسلمان تعصب کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ روہنگیا مسلمان اکثر تھائی لینڈ اور برما کی درمیانی سرحد پر واقع جنگل کے راستے ملک سے نکلتے ہیں تاہم ان کی ایک بڑی تعداد سمندر کے راستے بھی ہجرت کرتی ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کے علاوہ کشتی میں کچھ بنگلہ دیشی بھی سوار تھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں اقوام متحدہ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں میانمایر پر زور دیا گیا تھا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو اس ملک کا شہری تسلیم کرے اور انہیں برابر کے حقوق دیے جائیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20