Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74440
Published : 11/5/2015 20:38

امن کےحامیوں کا جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ

یمن کے مظلوم عوام کے لئے ایران کی جانب سے روانہ ہونے والے امدادی جہاز پر سوار امن کے حامیوں نے قیام امن اور سعودی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ یمن کے عوام کے لئے ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے امدادی جہاز پر سوار امن کےحامیوں کے گروہ نے اپنے پیغام میں یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی جارحیتوں کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے- ایران کے امدادی جہاز پر امریکہ، فرانس، جرمنی اور ایران کے امن کے حامیوں کا ایک گروپ بھی سوار ہے- امن حامیوں کے گروپ نے اپنے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ہم اس مشن کا حصہ ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی لے کر چلی ہے- حامیان امن کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم یمن کے مظلوم عوام کے لئے طبی ساز و سامان، آٹا، چاول اور پانی سمیت بنیادی ضرورت کی چیزیں بھیجنا چاہتے ہیں- اس پیغام میں یمن میں اسکولوں، اسپتالوں، اور عام مقامات پر سعودیوں کی بمباری میں ہزاروں بے گناہ نہتے شہریوں کے شہید ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان وحشیانہ حملوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے- حامیان امن نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، داعش اور القاعدہ نے، در حقیقت یمنی عوام کے انقلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے دہشتگردانہ کاروائیاں شروع کی ہیں اور امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے مجرمانہ حملوں کی حمایت کر رہا ہے جو ایک غلط اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حامیان امن کا گروہ یہ سمجھتا ہے کہ یمن کے عوام کا قتل عام کر کے ان پر اپنی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امن کےحامیوں کے گروہ نے تاکید کی ہے کہ ان کی ذمہ داری قیام امن ہے جس کا پروگرام، اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے، جو ایک غیر سرکاری ادارہ ہے، تیار کیا گیا ہے اور ہم کھل کر مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی بھی اس انسان دوستانہ پرامن ذمہ داری کو نبھانے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ ایران کے امدادی جہاز کے مسافروں نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام تک امدادی سامان پہنچنے میں سعودی عرب کی جانب سے پیدا کی جانے والی رکاوٹ اور پابندی، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17