Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74441
Published : 11/5/2015 20:40

یمن: مراکش کا ایف سولہ جنگی طیارہ گرکر تباہ

یمن میں مراکش کی فوج کا ایف سولہ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن میں گر کر تباہ ہونے والا مراکش کا ایف سولہ جنگی طیارہ، سعودی عرب کی سربراہی میں عربی اتحاد کی جارحیت میں حصہ لے رہا تھا۔ مراکش کی نیوز ایجنسی نے اس ملک کی مسلح افواج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ یمن پر بمباری میں شریک ایک دوسرے جنگی جہاز کے پائلٹ کا کہنا ہے کہ اسے یقین نہیں کہ تباہ ہو نے والے طیارے کا پائلٹ،جہاز سےکودنے اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو سکا ہوگا- اس سے قبل بھی ذرائع ابلاغ میں کچھ بمبار طیاروں بالخصوص سعودی جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ یمن کے مظلوم عوام چھ ہفتے سے زیادہ عرصے سے آل سعود کے کینے و نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ مبصرین یمن کے خلاف سعودی جارحیت کو آل سعود کے ذاتی بغض و عناد کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک عرب اور مسلمان ملک کے شہریوں کے خلاف اس طرح کی وحشیانہ جارحیت کو نسل کشی کے علاوہ کوئی دوسرا عنوان نہیں دیا جاسکتا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16