Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74442
Published : 11/5/2015 20:43

یمن: علی عبد اللہ صالح کا انصار اللہ سے یکجہتی کا اعلانیمن: علی عبد اللہ صالح کا انصار اللہ سے یکجہتی کا اعلان

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ سے پہلی بار اپنے اتحاد و یکجہتی کا اعلان کیا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے الیمن الیوم ٹی وی چینل کے ذریعے یمنی عوام سے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ اس سے قبل، یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے ساتھ ان کا اتحاد نہیں تھا مگر اب وہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ، یمن کے ہر اس شخص اور تحریک کے ساتھ ہیں جو سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کے قومی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے- انھوں نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمن کا دفاع کریں- علی عبد اللہ صالح نے حکومت کے خلاف شروع ہونے والی استقامت کے بعد سنہ دو ہزار گیارہ میں صدارت کے عہدے سے استغفی دے دیا تھا- سنہ دو ہزار چودہ کے آخر میں جب یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے یمن کے بیشتر علاقوں منجملہ صنعا پر کنٹرول حاصل کرلیا تو اغیار کے حمایت یافتہ کچھ عناصر نے ملک میں بحران و بدامنی پھیلانے کی کوشش شروع کردی اور یمن کو سیاسی بحران سے دوچار کردیا- سعودی عرب کی زیر قیادت متعدد عرب ملکوں کے اتحاد نے بھی چھبّیس مارچ سے یمنی عوام کے خلاف جارحیت شروع کردی جس کا مقصد یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے- مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن کو اپنی ایک کالونی سمجھتا رہا ہے اور چونکہ یمنی عوام نے سعودی بالا دستی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اسی بنا پر انہیں آل سعود کے بغض و عناد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- یمن کی انقلابی عوامی تحریک انصار اللہ نےعلی عبد اللہ صالح کی جانب سے اعلان یکجہتی کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11