Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74443
Published : 11/5/2015 20:45

سعودی عرب اور ترکی، عراق کی تقسیم کے خواہاں

عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ اسکندر وتوت نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی، عراق کی تقسیم کے خواہاں ہیں- عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے بغداد میں ارنا سے گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور ترکی کے ہمراہ عراقی کردستان کے رہنما مسعود بارزانی بھی، عراق کے حصے بخرے کئے جانے کے خواہاں ہیں، عراق کی ارضی سالمیت کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- انھوں نے کہا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ عراق کی تقسیم سے متعلق سازش کی بات، سب جانتے ہیں مگر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں- انھوں نے کہا کہ اس بات کو بھی سب جانتے ہیں کہ مسعود بارزانی نے شمالی عراق کے عرب آبادی والے علاقوں میں نسلی تطہیر کا منصوبہ بنایا ہے اور ان علاقوں سے بہت سے شہریوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا ہے مگر پھر بھی کوئی احتجاج نہیں کیا گیا ہے- عراق کے رکن پارلیمنٹ اسکندر وتوت نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بہر صورت عراق کی ارضی سالمیت کا تحفظ کئے جانے کے ساتھ ساتھ عراق کی تقسیم کے حوالے سے ہر طرح کی سازش کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ حال میں امریکی کانگریس کی جانب سے بھی عراق کو مذھب اور قومیت کی بنیادوں پر تقیسم کئے جانے کا موضوع اٹھایا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17