Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74444
Published : 11/5/2015 20:47

ترک وزیر اعظم کا اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی

شام کے نائب وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر اعظم کے شامی سرحد کے اندر بلا اجازت داخلے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے- شامی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیمان شاہ کے نئے مقبرے کو دیکھنے کے بہانے ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کا شام میں داخل ہونا ملکوں کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے- فیصل مقداد نے مزید کہا کہ ترکی کی حکومت دہشتگردی کی بھر پور حمایت کر رہی ہے اور بالخصوص داعش اور جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ اس کے رابطے سب پر عیاں ہیں- واضح رہے کہ ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو ، اتوار کو ایک اشتعال انگیز قدم اٹھاتے ہوئے سلیمان شاہ کا مقبرہ دیکھنے کے بہانے فوجیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں داخل ہوگئے تھے- شام کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ترکی کے وزیر اعظم کے شام میں داخل ہونےکے غیر قانونی اقدام کا مقصد جسرالشغور سمیت شام کے مختلف علاقوں میں دہشتگردگروہوں کو ہونے والی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے- شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ان تمام اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی، شام کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور بین الاقوامی قوانین پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16