Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74446
Published : 11/5/2015 20:55

تمام ملکوں کے اقتدار اعلی کا احترام کیا جائے

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے تمام ملکوں کے قومی اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے سلیمان شاہ کے مزار کی زیارت کے بہانے شامی سرحد کے اندر غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بارے میں، ایک نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران، تمام ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کا احترام کئے جانے پر تاکید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات خطرناک ہیں اور ان سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو گی- مرضیہ افخم نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ بعض ممالک، علاقے کے حالات کے بارے میں غلط اندازے لگا رہے ہیں- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سے پرہیز کئے جانے پر تاکید کرتے ہوئے، بین الاقوامی قوانین اور دیگر ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کا احترام کئے جانے کو، ایسا مسلمہ اصول قرار دیا کہ جس کی تمام ملکوں کی جانب سے پابندی کئے جانے کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو، معائنے کی غرض سے شام کے اس علاقے میں داخل ہوئے تھے جہاں ڈھائی ماہ قبل شاہ سلیمان کی باقیات کو منتقل کیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15