Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74447
Published : 11/5/2015 20:59

سعودی جارحیت کا مناسب وقت پر جواب دیں گے

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ یمن کے عوام اور انصاراللہ کے جوان سعودی عرب کے وحشیانہ قدامات کا مناسب وقت پر جواب دیں گے- موصولہ رپورٹ کے مطابق شیخ محمد قبلی نے ایک اجلاس کے موقع پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی عوامی رضاکار فورس اور فوج نے القاعدہ کے اڈوں کو نشانہ بنا کر دراصل سعودی حملوں کا جواب دینے کی کوشش کی ہے کیونکہ القاعدہ نہ صرف یمن کے لئے خطرہ ہے بلکہ یہ دہشت گرد تنظیم علاقے کی تمام قوموں اور ممالک کے لئے بھی خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے- عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یقینا، یمن کے عوام مناسب وقت پر سعودی جارحیتوں کا مناسب جواب دیں گے۔ شیخ محمد قبلی نے مزید کہا کہ انصار اللہ نے اس سے قبل کوشش کی ہے کہ اس سلسلے میں دفاعی کردار ادا کرے کیونکہ ہم اپنی حقانیت ثابت کرنا چاہتے تھے تاکہ اپنے اس موقف سے عالمی رائے عامہ کو اپنے ساتھ کرسکیں۔ انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد آل سعود کے منحوس چہرے سے نقاب اٹھانا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کا حقیقی چہرہ مزید نمایاں ہوگیا ہے۔ شیخ محمد قبلی نے جنگ بندی کے بعد کے دور کے بارے میں کہا کہ ہمارا منصوبہ، قومی مذاکرات ہیں جسے ہم نے سعودی عرب کے حملوں سے پہلے ہی پیش کیا تھا- انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے تھے کہ یمن کے تمام سیاسی گروہوں کے ساتھ مل کر یمن کے مستقبل کا فیصلہ کریں- عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے مزید کہا کہ یمن کے مستقبل کے لئے ہمارا پروگرام بلا شبہ ایک سیاسی راہ حل تک پہنچنا ہے لیکن افسوس کہ سعودی جارحیین نے وحشیانہ حملے، قتل عام اور گھروں کو تباہ و برباد کر کے، قومی مذاکرات کی پیشرفت میں رکاوٹیں ڈالیں اور اب بھی وہ اس کام میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23