Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74448
Published : 11/5/2015 21:1

اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی گرفتار کر لئے

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو غرب اردن کے شہروں نابلس، رام اللہ، جنین اور اسی طرح بیت القدس میں الگ الگ حملے کرکے تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ اس وقت ساڑھے چھے ہزار سے زائد فلسطینی، اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں عورتیں بچے اور فلسطینی ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ در ایں اثنا صہیونی حکومت کی عدالت نے پیر کے روز شمالی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے تیئیس رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17