Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 74449
Published : 11/5/2015 21:3

تہران پریٹوریا، اقتصادی تعلقات کی توسیع پرتاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران جنوبی افریقہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا پختہ عزم رکھتا ہے- صدر مملکت حسن روحانی نے پیر کو تہران میں جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ مائٹ انکوانا ماشابانہ سے ملاقات میں ترقی پذیر ممالک کے حقوق کے دفاع کے لیے دونوں ملکوں کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ بڑی طاقتیں ابھی بھی سائنس و ٹیکنالوجی پر اپنی اجارہ داری باقی رکھنا اور دوسرے ملکوں پر اپنا تسلط جمانے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کو ایک حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہیں- انھوں نے اسی طرح دہشت گردی اور تشدد کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث افسوس ہے کہ تشدد اور دہشت گردی کا وائرس دنیا کے تمام علاقوں میں پھیل رہا ہے اس لئے آج سب کو اس خطرناک وائرس کے مقابلے میں متحد ہوجانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایسی قوموں کی کہ جو خانہ جنگی اور اپنے ملک پر دوسروں کے حملے جیسے مسائل میں گرفتار ہیں، خاص طور پر یمن کے عوام کی مدد کرنے کی ضرورت اور اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکوں کے داخلی مسائل کا حل فوجی حملہ نہیں ہے بلکہ اس بات کا موقع دیا جانا چاہیے کہ مختلف گروہ اپنے ملکی مسائل کو حل کر نے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کریں- انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بخوبی یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ عزم و ارادہ رکھتا ہے، مزید کہا کہ مذاکرات میں ایران کا معیار، بین الاقوامی قوانین کی رعایت اور احترام اور اس کے ساتھ ہی ترقی و پیشرفت کے راستے پر پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حامل ہونا اور اس کا پرامن استعمال ہے- جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے لیے اپنے ملک کےعزم و ارادے پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اچھے سیاسی تعلقات سے استفادہ کرنے کی خواہش ظاہر کی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13